محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

صبح جلدی اٹھنے کی برکتیں اور طبی فوائد

صبح جلدی اٹھنے کی برکتے اور طبی فوائد

عنوان: صبح جلدی اٹھنے کی برکتیں اور طبی فوائد

تحریر: محمد ساجد انصاری

صبح سویرے جلدی اٹھنے کے بے شمار فوائد بیان کیے گئے ہیں، اور حدیثِ پاک میں بھی صبح سویرے اٹھنے کی ترغیب دی گئی ہے، ساتھ ہی صبح کے وقت کی برکتیں بھی بیان کی گئی ہیں۔

آئیے پہلے ہم صبح جلدی اٹھنے پر احادیثِ مبارکہ ملاحظہ کرتے ہیں: اللہ پاک کے سب سے پیارے اور آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بُورِکَ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا یعنی، میری امت کے لیے برکت صبح سویرے میں ہے۔

ایک اور حدیثِ پاک میں ہے: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا اے اللہ! میری امت کے صبح کے وقت میں برکت عطا فرما۔ اور

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان ہیں: الصُّبْحَةُ تَمْنَعُ الرِّزْقَ صبح کی نیند رزق کو روک دیتی ہے۔

اب آئیے ہم صبح جلدی اٹھنے کے طبی فوائد پر نظر ڈالتے ہیں:

1.ذہنی سکون: صبح کا وقت سکون بھرا ہوتا ہے، جو ذہنی دباؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

2. صلاحیت میں بہتری: صبح جلدی اٹھنے والے افراد کی توجہ، یادداشت، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، کیونکہ صبح کے وقت دماغ آرام دہ اور پرسکون ہوتا ہے۔ نیند کے دوران دماغ کی خلیات بحال ہو جاتے ہیں، جس کا اثر صبح تک رہتا ہے۔

3. وٹامن ڈی کا حصول: صبح کی دھوپ جسم میں وٹامن ڈی پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے، جو ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

4.ورزش کے فوائد: صبح کے وقت کی گئی ورزش دل، پھیپھڑوں، اور عضلات کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

5. ڈپریشن اور انزائٹی میں کمی: صبح جلدی اٹھنے والے افراد میں ڈپریشن اور انزائٹی یعنی (بے چینی)کے امکانات کم ہوتے ہیں، کیونکہ صبح کا وقت زیادہ پرسکون ہوتا ہے، جو ذہنی دباؤ کو کم کرتا اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے۔

اے عزیز طلباء کرام، آج سے آپ بھی نیت کریں صبح جلدی اٹھے گے اور صبح جلدی اٹھنے کی برکتےحاصل کریں گے اللہ ہمیں صبح جلدی اٹھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی برکتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں