موضوع:
جوار اور حواش کی تعلیل و تحقیق
تحقیق:
محمد عالم رضا درجہ دورۃ الحدیث، جامعہ موڈاسا
لفظ جوارٍ اور حواشٍ دونوں ایک ہی طرح کے الفاظ ہیں ہم ان میں سے صرف جوار پر گفتگو کریں گے اور حواش کو اسی پر قیاس کریں گے جوار پر گفتگو کرنے سے پہلے اس کے متعلق چند باتوں کا جاننا ضروری ہے
پہلی بات یہ کہ جب کوئی غیر منصرف کلمہ تعلیل کا تقاضہ کرتا ہوں تو تعلیل اس کلمہ کو غیر منصرف ماننے سے پہلے کی جائے گی یا غیر منصرف ماننے کے بعد تعلیل کی جائے گی
اس بارے میں دو موقف ہیں:
پہلا موقف:
جمہور کا مذہب یہ ہے کہ تعلیل غیر منصرف پر مقدم ہے یعنی کلمے میں پہلے تعلیل کریں گے پھر اس کے بعد غیر منصرف کے اسباب دیکھیں گے اگر تعلیل کے بعد اسباب باقی رہیں تو غیر منصرف ورنہ منصرف
تعلیل کو مقدم کرنے کی وجہ:
کیوں کہ تعلیل کا تعلق کلمہ کی ذات سے ہے اور منصرف اور غیر منصرف ہونے کا تعلق کلمے کے وصف سے اور ذات وصف پر مقدم ہوتی ہے
دوسرا موقف:
جبکہ بعض نحویوں کا مذہب یہ ہے کہ غیر منصرف تعلیل سے پہلے مانیں گے پھر اگر کلمہ تعلیل کا تقاضہ کرے تو کریں گے ورنہ نہیں
لفظ جوار میں غیر منصرف ہونے نہ ہونے کے اعتبار سے چار صورتیں بنتی ہیں
(1)
تعلیل سے پہلے اور بعد دونوں صورتوں میں غیر منصرف
(2)
دونوں صورتوں میں منصرف
(3)
تعلیل سے پہلے منصرف اور تعلیل کے بعد غیر منصرف
(4)
تعلیل سے پہلےغیر منصرف اور تعلیل کے بعد منصرف
(نوٹ)
نحویوں کا یہ اختلاف لفظ جوار کے منصرف ہونے اور نہ ہونے میں ہے ورنہ اعراب میں سب کا اتفاق ہے کہ حالت رفعی اور جری میں تقدیری اور حالت نصبی میں فتح لفظی کے ساتھ
اور منصرف و غیر منصرف ہونے کا اختلاف بھی صرف حالت رفعی اور جری میں ہے ورنہ حالت نصبی میں سب کے نزدیک غیر منصرف ہوگا
پہلی صورت کی وضاحت:
یعنی تعلیل سے پہلے اور بعد دونوں صورتوں میں غیر منصرف:
اس موقف کی بنیاد اس قاعدے پر ہے کی غیر منصرف کے اسباب پہلے دیکھے جائیں گے اور تعلیل بعد میں کی جائے گی
لہذا حالت نصبی اور جری میں جمع منتہی الجموع کا صیغہ پائے جانے کی وجہ سے غیر منصرف پڑھا جائے گا
اور غیر منصرف کا اعراب حالت نصبی اور جری میں فتح لفظی کے ساتھ آتا ہے چناچہ یہاں حالت نصبی اور جری میں یاء پر فتح ہونے کی وجہ سے کوئی ثقل نہیں چنانچہ کوئی تعلیل بھی نہیں ہوگی
رہا حالت رفعی میں یہاں پر ضمہ ثقیل ہونے کی وجہ سے یاء کو ساکن کر دیا گیا اور اس کے عوض تنوین لائی گئی لہذا اجتماع ساکنین کی وجہ سے یاء کو حذف کر دیا
چناچہ یہ تنوین تنوین تمکن( جسے تنوین صرف بھی کہتے ہیں) نہیں بلکہ تنوین عوض ہے
اور قاعدہ ہے کہ
المقدور كالمذكور
تو قاعدے کے مطابق یاء محذوفہ بمنزل ملفوظہ ہے لہذا حکما جمع منتہی الجموع کا صیغہ پائے جانے کی وجہ سے غیر منصرف پڑھا جائے گا
مثلا جوار اصل میں
جَوَارِيُ
تھا
یاء پر ضمہ ثقیل ہونے کی وجہ سے ساکن کر دیا گیا اور اس کے عوض تنوین لائی گئی جس کی وجہ سے تنوین کے نون ساکن اور یاء ساکن کے درمیان اجتماع ساکنین پایا گیا لہذا یاء کو حذف کر دیا گیا تو جوارٍ بچا لیکن یاء محذوفہ بمنزلۂ ملفوظہ ہونے کی وجہ سے گویا جمع منتہی الجموع کا صیغہ موجود ہے لہذا تعلیل کے بعد بھی اس کو غیر منصرف کہا جائے گا
یہ موقف امام کسائی اور ابو زید اور عیسی بن عمر کا ہے
دوسری صورت کی وضاحت:
یعنی دونوں صورتوں میں منصرف
اس موقف کی بنیاد اس قاعدے پر ہے کہ تعلیل غیر منصرف ماننے سے پہلے کی جائے گی
مزید یہ کہ یہ یائے محذوفہ کو موجود کی منزل میں نہیں مانتے
چنانچہ اس صورت میں تعلیل سے پہلے اس لیے کہ اسم میں اصل منصرف ہونا ہے
اور تعلیل کے بعد کلمہ جمع منتہی الجموع کے صیغے پر باقی نہ رہا لہذا اسباب تسع میں سے کوئی بھی سب نہ پائے جانے کی وجہ سے جوار منصرف ہے
مثلا جوار اصل میں
جَوَارِيٌ
تھا یہاں پر ضمہ ثقیل ہونے کی وجہ سے ساکن کر دیا گیا
جس کی وجہ سے تنوین کے نون ساکن اور یا ساکن کے درمیان اجتماع ساکنین پایا گیا لہذا یا کو حذف کر دیا گیا تو جوار بچا اور یہ جمع منتہی کا صیغہ نہیں ہے لہذا تعلیل کے بعد بھی منصرف پڑھا جائے گا
(یہ امام زجاج کے نزدیک ہے)
تیسری صورت کی وضاحت:
یعنی تعلیل سے پہلے منصرف اور تعلیل کے بعد غیر منصرف
اس موقف کی بنیاد اس بات پر ہے کہ اسم میں اصل منصرف ہونا ہے
تعلیل سے پہلے منصرف اس لیے کہ اس میں میں اصل منصرف ہونا ہے
تعلیل کے بعد غیر منصرف اس لیے کہ کہ اسم میں اصل اگرچہ منصرف ہونا ہے
مگر جمع منتہی الجموع کا صیغہ ہونے کی وجہ سے یہ غیر منصرف ہے
سوال جمع منتہی الجموع کا صیغہ کیسے باقی ہے
جواب وہی جو پہلے موقف کے وضاحت کے تحت گزرا
(یہ امام سیبوایہ ہے اور خلیل کے نزدیک ہے)
چوتھی صورت کی وضاحت:
یعنی تعلیل سے پہلے غیر منصرف تعلیل کے بعد منصرف
اگر چہ یہ بھی ایک صورت ہے لیکن اس کو کسی نے اختیار نہیں کیا ہے۔ لہذا اس پر بحث کی حاجت نہیں
تنبیہ:
یہ گفتگو صرف جوار کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ناقص کے ہر اس لام کلمہ میں جاری ہوگی جس کو اجتماع ساکنین کی وجہ سے حذف کر دیا گیا
جیسے قاض، حاشیۃ کی جمع حواش وغیرہ
(ماخوذ از بشیر الناجیہ)
🔹 اسے بھی پڑھیں: اجارہ کی تعلیل و صرفی تحقیق
Tags:
تعلیل و صرفی تحقیق
