عربی عبارت حل کرنے کا ایک انداز
عنوان:
عربی عبارت حل کرنے کا ایک انداز
تحریر:
عبد القادر حنفی قادری
ہر جملہ اور عبارت کو اس طرح سے حل کرنا ہے۔
1.
ہر ہر لفظ کا درست تلفظ پتا ہو اس کے لیے لغت کی مدد لیں خصوصاً اسم وغیرہ کولغت سے لازمی دیکھنا ہے تاکہ کوئی اعتراض کرے تو دلیل ہو ہمارے پاس ۔۔
2.
اعراب مع وجوہ اعراب اس انداز سے کریں کہ عامل اور اس کا عمل و معمول کا علم ہوجائے ۔
3.
ہر لفظ کا معنی لغت سے دیکھنا ہے۔اور فعل ہو تو اس حساب سے معنی کو فٹ کریں۔۔
4.
پھر ہر ہر جملہ کا الگ الگ لفظی و دو تین انداز میں بامحاورہ ترجمہ کریں تاکہ آپ کے اندر آسان ترجمہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔
5.
پھر ہر جملہ یا عبارت سے آپ کیا سمجھے اس کو کسے کے سامنے بیان کریں تاکہ آپ کی سمجھ میں اضافہ ہو۔۔۔۔( اس کے لیے حاشیہ وغیرہ سے بھی مدد لے سکتے ہیں)
6.
ہر لفظ کی صرف تحقیق کریں۔
7.
ہر لفظ کی نحوی تحقیق کریں ۔۔
( نحو کی دو تین کتب ساتھ ہوں)
8.
چند بار زبان سے عبارت اور ترجمہ وغیرہ پڑھیں پھر کسی کو یہ سب سنائیں ۔اور جو حل کیا کسی کو بتائیں، دیکھائیں تاکہ وہ غلطی نکال سکیں۔
ان شاء اللہ اس طرح کرنے سے صرف، نحو ،لغت، ترجمہ ،افہام اور تفہیم میں بہتری پیدا ہوجائے گی اور آپ احساس کمتری کا شکار نہیں ہوں گے ۔۔۔
یاد رکھیں ہر چیز کا حل ہوتا ہے پریشان ہونے کے بجائے حل تلاش کریں اور اس سے مسئلہ حل کریں۔
چند قابل توجہ باتیں:
1.
جو آپ نے حل کیا یا حل کے کرنے کے دوران چند قابل طلباء سے پہلے وقت لے لیں پھر ان کے پاس جائیں یااساتذہ کے پاس آپ کو جانا ہی پڑے گا ۔۔۔تاکہ آپ کے ذہن میں آنے والے سوالات کے جوابات مل سکیں اور غلطیاں ظاہر ہوسکیں ۔۔
2.
یاد رکھیں ایسے طلباء جو اچھے پڑھتے ہوں انکی جتنی منت کرنی پڑےآج کرلیں اور انکے ساتھ اچھا تعلق بنا کر رکھیں اور وقتاً فوقتاً جو حل کریں انکو چیک کروائیں جب تک آپ کے اندر صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا نہ ہوجائے ۔۔۔اس طرح کرتے اور چیک کرواتے رہیں ۔۔۔۔
3.
چاہیں تو شروع میں ایک ایک چیز کو پہلے حل کریں کسی کو چیک کروائیں پھر دوسری اس کو چیک کروائیں پھر تیسری ۔۔
اس طرح شروع میں کر لیں۔۔
پھر جب کچھ بہتری ہوجائے تو ایک ساتھ سب چیزیں حل کر کے ایک ساتھ کسی کو چیک کروائیں ۔۔۔
4.
کوشش کرتے رہے تو اپنے اندر ایک نہ ایک دن قابلیت اور صلاحیت پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔۔۔ان شاء اللہ۔
Tags:
علمی صفحات