محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

ما احسن زیدا کی ترکیب

ما احسن زیدا

ما احسن زیدا کی ترکیب: اس ما میں تین مذھب ہیں:

١: سیبویہ کے نزدیک ما موصوفہ ہے بمعنی شیء عظیم ہے۔

٢: اخفش کے نزدیک ما موصولہ ہے۔

٣: فراء کے نزدیک ما استفہامیہ بمعنی ای شیء ہے.

ترکیب امام سیبویہ کے مذھب پر: ما بمعنی شئي عَظِیْمٌ (موصوف صفت) مبتدأ احسن فعل ھو ضمیر فاعل راجع مبتدا ما زیدا مفعول بہ فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے مل کر جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدأ اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ لفظا اور معنی انشائیہ

ترجمہ: شی عظیم نے زید کو حسین بنا دیا۔

ترکیب امام اخفش کے مذھب پر: ما موصولہ احسن فعل فاعل، زیدا مفعول بہ جملہ ہو کر صلہ موصول صلہ مل کر مبتدأ شیء عظیم اس کی خبر مقدر مبتدأ اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ لفظا اور معنی انشائیہ

ترجمہ: جس چیز نے زید کو حسین بنایا ہے وہ شی عظیم ہے۔

ترکیب امام فراء کے مذھب پر: ما استفہامیہ بمعنی أَیُّ شئيٍ ای مضاف شیء مضاف الیہ مل کر مبتدأ احسن زیدا فعل فاعل مفعول بہ جملہ فعلیہ خبریہ ہو کر خبر مبتدأ اپنی خبر سے مل کر جملہ اسمیہ خبریہ لفظا اور معنی انشائیہ۔

ترجمہ: کس چیز نے زید کو حسین بنایا ہے؟

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں