محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

اردو دلچسپ کہانیاں

دم کٹے لومڑ کی دلچسپ کہانی

دم کٹے لومڑ 🐒 ایک لومڑ کی دُم پہ پتھر آ گرا، دُم کٹ گئی۔ ایک دوسرے لومڑ نے جب اسے دیکھا تو پوچھا! یہ تم نے اپنی دُم کیوں کاٹی؟

دُم کٹا لومڑ بولا اس سے بڑی خوشی و فرحت محسوس ہوتی ھے۔ایسے لگتا ھے کہ جیسے ہواؤں میں اُڑ رھا ہوں۔واہ!! کیا تفریح ہے!

بس گھیر گھار کر اس دوسرے لومڑ کو اس نے دم کٹوانے پر راضی کر ہی لیا۔

اس نے جب یہ دم کٹائی کی مہم سر کرلی تو بجائےسکون کے شدید قسم کا درد محسوس ہونے لگا!!

پوچھا میاں!! جھوٹ کیوں بولا مجھ سے؟ پہلا کہنے لگا جو ہُوا سو ہُوا اب یہ درد کی داستان دوسرے لومڑوں کو سنائی تو انہوں نے دُمیں نہیں کٹوانی اور ہم دو دم کٹوں کا مذاق بنتا رہے گا! بات سمجھ میں آئی تو یہ دونوں دم کٹے پوری برادری کو یہ خوش کن تجربہ کرنے کا کہتے رہے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ لومڑوں کی اکثریت دم کٹی ہوگئی۔ اب حالت یہ ہوگئی کہ جہاں کوئی دم والا لومڑ دکھلائی دیتا اسکا مذاق اُڑایا جاتا!

[جب بھی فساد عام ہوکر پھیل جاتا ہے عوام نیکوکاروں کو انکی نیکی پہ طعنے دینے لگ جاتے ہیں اور احمق لوگ انکا مذاق اڑاتے ہیں]

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں