محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

نون کے استعمال کی صورتیں

نون کے استعمال کی صورتیں

۱- نون تاکید ثقیله و خفیفہ: یہ مضارع میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے: لَیَنْصُرَنَّ لَیَنْصُرَنْ امر میں استعمال ہوتا ہے ۔ جیسے: اُنْصُرَنَّ، اُنْصُرَنْ اور نہی میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے لا يَنْصُرَنَّ، لا يَنْصُرَنْ

۲- نون نسوہ: یہ ماضی،مضارع،امر اور نہی میں جمع مؤنث غائب اور جمع مؤنث حاضر کے صیغوں میں استعمال ہوتا ہے۔ جیسے: نَصَرْنَ، نَصَرْتُنَّ (ماضی)، يَنْصُرْنَ،تَنْصُرْنَ(مضارع)

۳- نون وقایہ: یہ یاے متکلم سے پہلے آتا ہے اور اپنے ماقبل کی حرکت کی حفاظت کرتا ہے اس لیے اسے نون وقایہ ( حفاظت کا نون ) کہتے ہیں ۔ جیسے: نَصَرَنِيْ عَلِيٌّ (علی نے میری مدد کی۔)

٤- نون تشبیہ: جیسے : اَلْمُسْلِمَانِ ذَهَبَا إلى المَدِيْنَةِ ( دو مسلمان شہر گئے ۔)

۵- نون جمع مذکر سالم: جیسے: اَلْمُسْلِمُوْن ذَهَبُوْا إلى المدينة (مسلمان شہر گئے ۔)

٦- نون اعرابى: جيسے: يَنْصُرَانِ، يَنْصُرُوْنَ، تَنْصُرَان، تَنْصُرُوْنَ، تَنْصُرِيْنَ

٧- نون حرف مضارع: یہ مضارع میں جمع متکلم کی علامت ہوتا ہے ۔ جیسے : نَقْرَءُ

نون وقایه کا استعمال

وجوبی صورتیں: 🔹 ماضی کے تمام صیغے جیسے: نَصَرَنِيْ

🔹مضارع کے وہ صیغے جن میں نون اعرابی نہیں آتا: جیسے: یَنْصُرُنِي

جوازی صورتیں: 🔹 مضارع کے ان صیغوں میں جن میں نون اعرابی آتا ہے: جیسے: یَنْصُرَانِنِی

🔹 حروف مشبہ بالفعل کے بعد: جیسے: إنَّنِيْ رَأَيْتُ قَاسِماً

🔹لدن کے بعد جیسے: كِتَابُكَ لَدُنِّيْ

مختار ہونے کی صورتیں: 🔹لیت کے بعد ، جیسے: لَیْتَنِيْ کُنْتُ عَالِماً

🔹 مِن کے بعد ، جیسے : مِنِّيْ

🔹 عَن کے بعد ، جیسے: عَنِّيْ

🔹 قط کے بعد ، جیسے: قَطُّنِيْ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں