محترم قارئین اگر آپ نحو، صرف اور ترکیب کے متعلق مستند مواد ہماری ویب سائٹ لسان العرب پر اپلوڈ کرانا چاہتے ہیں۔تو اسے نیچے دئے گئے واٹس ایپ بٹن پر کلک کرکے ہمیں ارسال فرمائیں آپکے نام کے ساتھ اسے اپلوڈ کر دیا جائے گا

ارعوی کی تعلیل و تحقیق

اِرْعَوٰی کی صرفی تحقیق

صرفی تحقیق: صیغہ واحد مذکر غائب، فعل ماضی مطلق مثبت معروف، ثلاثی مزیدفیہ ،ناقص واوی ، ازباب اِفْعِلَالٌ

حروف اصلیہ: [ر ع و]

تعلیل: ارعوی یہ اصل میں اِرْعَوَوَ تھا ۔ قاعدہ ہے کہ واو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو تو یاء سے بدل دی جاتی ہے تو اِرْعَوَیَ ہو گیا۔اب یاء متحرک ماقبل مفتوح ہوا تو یاء کو الف سے بدل دیا تو اِرْعَوٰی ہو گیا۔

اعتراض: اگر یہ باب اِفْعِلَالٌ سے ہے تو إِرْعَوَّ بروزن إِحْمَرَّ ہونا چاہیے تھا؟ کیونکہ ہم یہی پڑھتے آئے ہیں إِحْمَرَّ یَحْمَرُّ اِحْمِرَارًا۔

الجواب اِرْعَوَوَ میں دو قاعدے لگ رہے تھے ادغام اور تعلیل والا تو اصول یہ ہے تعلیل و ادغام کا ٹکراؤ ہو تو تعلیل کو ترجیح دی جاتی ہے،[کما فی ضیاء الاصباح حاشیۃ مراح الارواح]

اس وجہ سے اِرْعَوٰی پڑھا جاتا ہےاور إِحْمَرَّ اصل میں احمرر تھا، ادغام ہوا إِحْمَرَّ ہو گیا۔۔۔ إِحْمَرَّ اور اِرْعَوٰی میں فرق یہ ہے کہ ایک مدغم ہے ایک معلل ہے، ہے دونوں ایک ہی صیغے ، ایک ہی باب سے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Channel DP
عربی ادب میں مہارت کا ذریعہ واٹس ایپ چینل ابھی جوائن کریں